دو روزہ سالانہ چالیسویں عالمی حسینیہ کانفرنس 19ستمبر کو ہوگی

Sep 09, 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ چالیسویں عالمی حسینیہ کانفرنس 19ستمبر کو ہوگی۔مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈاکٹر غضنفر چیئرمین مہدی امامحسین کونسل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دو روزہ سالانہ حسینیہ کانفرنس کے انتظامات پر غور کیا گیاکانفرنس کی افتتاحی نشست 19ستمبر 2.30بجے سہ پہر پرل کانیٹینٹل ہوٹل راولپنڈی میں ہوگی۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم خاقان عباسی اتحاد امت کے اس عظیم پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔اختتامی نشست 20 ستمبر2.30سہ پہر کشمیر ہاو¿س میں ہوگی۔جس کی صدارت وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کریں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہونگے۔

مزیدخبریں