سوات : سعودی عرب کے 23ملین ڈالر سے آپریشن کے دوران تباہ شدہ سکول بحال

اسلام آباد/پشاور(صباح نیوز)سعودی عرب کی طرف سے سوات میں 23ملین ڈالر کے خطیر فنڈ سے آپریشن کے دوران تباہ شدہ سکول بحال کر دیئے گئے۔ سوات کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن مکمل ہونے کے بعد طلبا تین سال کے بعد سکولوں میں نئے جذبے کے ساتھ واپس آ ئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں بچوں کے جذبات نے سب کے دل موہ لئے۔سکولوں کی بحالی کے بعد یہاں سے نقل مکانی کر کے جانے والے خاندان واپس اپنے آبائی علاقے سوات واپس پہنچے اور طلبا نے سکول جانا شروع کر دیاہے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے 23 ملین ڈالر سے تباہ شدہ سکولوں کی عمارتیں بھی بحال کی گئیں اور طلباءکو مفت سکول بیگ،ٹفن باکس بھی دیئے گئے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کے نمائندہ عبداللہ الشعبی، وزیر تعلیم خیبر پی کے نے ایک سکول کا دورہ کیا اور طلبا سے ملاقات کی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔یونیسیف کے نمائندہ ڈیسن روہرمن نے سعودی فنڈ برائے ترقی کا23ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
سکول بحال

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...