اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے مشتاق احمد سکھیرا سے وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں سینئر سیاستدانوں، سول افسران اور تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ بعدازاں وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ صدر نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مشتاق سکھیرا