اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جو ارومچی چین میں ہیں اے ڈی بی کے صدر سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی فنانسنگ کےامور پر بات چیت کی گئی۔ اے ڈی بی کے صدر نے پاکستان کے اے ڈی بی کے ساتھ تسلسل سے رابطے استوار رکھنے کو سراہا۔ دریں اثناءاسحاق ڈار اور چین کے وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ چینی وزیر خزانہ نے اسحاق ڈار کے دورہ چین کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کی سینئر قیادت کے درمیان تبادلہ خیالات سے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ میں مدد ملتی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک تعلقات علاقائی امن اور استحکام کے لئے بہت اہم ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ارومچی میں صدر اے ڈی بی سے ملاقات
Sep 09, 2017