لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کیس، فاروق ستار و دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری، سماعت28 ستمبر تک ملتوی

کراچی (آن لائن) کراچی کی مقامی عدالت نے لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ کیس میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ جمعہ کو ایم کیوایم کے رہنماو¿ں فاروق ستار، نسرین جلیل، کمال پاشا، حیدر عباس اور دیگر کیخلاف تھانہ سولجر بازار میں لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر تفتشیی افسر کی سرزنش کی۔ عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔
وارنٹ گرفتاری

ای پیپر دی نیشن