تھیٹر ڈرامہ ”ہیر رانجھا “کا کراچی میں شاندار آغاز

کراچی ( کلچر ل رپو رٹر) دی سٹیزنز فاونڈیشن The Citizens Foundation) ( اور زین احمدڈرامے کے ذریعے ایک ایسی داستان 'ہیر رانجھا© - ' ایک اےسی یادگار ، تاریخی کہانی جو کہ تھیٹر ڈرامے کے ذریعے بیان کی جارہی،تھیٹر کے ذریعے ہونے والی آمدنی غریب بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے پر خرچ کی جائے گی۔ 7ستمبر سے شروع ہونےوالا تھیٹر ڈرامہ 11ستمبر تک جاری رہے گا۔ ہیر رانجھا کی کہانی مشہور صوفی شاعر وارث شاہ کے کلام سے متاثر ہے ، جسے بعد مےں اُردو کے نامور ادیب کیفی عظمی نے تحریر کیا ۔زین احمدکا تعلق نیشنل اکڈمی آف پرفارمنگ آرٹز (NAPA) سے ہے جو کہ اس ڈرامے کے ہدایتکار ہیں جبکہ معروف اداکارہ صنم سعید( ہیر) ، سمینہ احمد (ہیر کی ماں) اور ارشد محمود (ہیر کے باپ) کا کردار ادا کرہے ہیں، ڈرامے کے شرکاءصنم سعید کے براہ راست گانوں سے بھی لطف اندوز ہونگے، ڈرامے میں 1970کی مشہور بالی ووڈ فلم 'ہیر رانجھا'کے میوزک کو نیگل بوبی جدت کے ساتھ پیش کریں گے، کراچی میں جاری تھیٹر ڈرامے کو رواں ماہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...