کراچی ( نیوز رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے رہنماﺅں محمد اشرف قریشی ، مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، مولانا افضل سردار ، مولانا عبد الرحمن ثاقب ، ایم مزمل صدیقی ، مولانا رحمت اللہ ، مولانا عبد الوھاب سیٹھار اور شیخ محب اللہ نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، وزیر داخلہ احسن اقبال اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن شیخ علی محمد ابو تراب کا بیٹے اور گارڈ سمیت اغواءکا نوٹس لیں اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیں ، اغواءکی شدید مذمت کرتے ہوئے رہنماﺅں نے شیخ علی محمد ابو تراب کی بازیابی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ۔