لاہور (خصوصی رپورٹر) این اے 120 میں آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سید وسیم شاہ نے پارٹی کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں الیکشن کمشن اور حکومتی جماعت پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجاً الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر چودھری اشرف، سید ہمایوں شرافت، چودھری نوازش وڑائچ اور سید ہادی شاہ بھی موجود تھے۔ سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن کمشن کی رجسٹرڈ جماعت ہے اور اسکا انتخابی نشان عقاب ہے جبکہ ہمارے امیدوار سید وسیم شاہ کو عقاب کی بجائے ’’نلکا‘‘ نشان دیدیا گیا اور ہمارے بار بار رابطے کے باوجود ہماری شنوائی نہیں ہوگی۔
جنرل مشرف کی پارٹی نے الیکشن کمشن اور حکمران جماعت پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے این اے 120 کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا
Sep 09, 2017