راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے‘ دہشت گرد شہریوں، سکیورٹی اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ چاروں دہشت گرد 16 افراد کے قتل، 8 افراد کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں میں ریاض، حفیظ الرحمن، سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں۔ چاروں دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
آرمی چیف نے4 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی
Sep 09, 2017