نیشنل بینک کے لیے ”بینک ٹریڈ ڈیل آف دی ایئر“ کا اعزاز

Sep 09, 2017

کراچی(کامرس رپورٹر)) : ایشین ڈیویلپمنٹ بینک (ADB) کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کو ”بینک ٹریڈ ڈیل آف دی ایئر“ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کو یہ اعزازٹریڈ فنانس پروگرام (TFP) کے تحت نوازا گیا۔اعزاز دینے کی تقریب کا اہتمام حال ہی میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے سنگاپور میں کیا گیا تھا جہاں تیسرے سالانہ TFP ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اس تقریب میں دنیا بھر کے مختلف بینکوں اور مالی اداروں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائدمہمانوں نے شرکت کی۔اس اعزاز کے حصول پر نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد نے کہا،”این بی پی کے لیے یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اسے عالمی سطح کے ایک ممتاز ترقیاتی ادارے ، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ،کی جانب سے سراہا کیا گیا ہے۔یہ اعزاز قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے کلائنٹس کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے این بی پی کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔یہ اعزاز معاشی ترقی میں ایک عمل انگیز کے طور پر،اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ملک کی گوناگوں ضروریات کو پورا کرنے ، عالمی بینکاری کی صلاحیتوں اور ڈیلیوری کے متعدد چینلوں کی دستیابی کے حوالے سے بھی این بی پی کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔“ ٹریڈ فنانس پروگرام ایوارڈز 17ملکوں سے تعلق رکھنے والے 18 ممتاز شراکتی بینکو ں کو دیا گیا۔ٹریڈ فنانس پروگرام تجارت کو اعانت فراہم کرنے کے لیے 200 سے زائد شراکتی بینکوں کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے AAA کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ یہ پروگرام 200 سے زائد شراکتی بینکوں کے ساتھ کام کرتا ہے جس میں نیشنل بینک آف پاکستان بھی شامل ہے تاکہ وہ درآمد اور برآمد کے کاروبار سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کو مالی اعانت فراہم کر سکے۔نیشنل بینک آف پاکستان ایک ایسا ادارہ ہے جس کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے اور اعزازات سے نوازا گیا ہے۔اس کے علاوہ گلوبل فنانس میگزین نے این بی پی کا انتخاب بطور ”دی بیسٹ ایمرجنگ مارکیٹس بینک“ اور ”بیسٹ فارن ایکسچینج بینک ان پاکستان“ منتخب کیا۔ FTSE4 Good Index Seriesنے بھی پاکستان میں ماحول اور سماجی گورننس کے حوالے سے این بی پی کے مضبوط کردارکے باعث اسے جون 2017 میں اپنی انڈیکس میں شامل کیا۔

مزیدخبریں