پین کی مدد سے صرف دس سیکنڈز میں کینسر سے متاثرہ خلیوں کی تشخیص کی جا سکے گی: امر یکی سائنسدان

Sep 09, 2017

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اب قلم کے سائز کے برابر کے ایک آلے کے ذریعے صرف دس سیکنڈ میں کینسر سے متاثرہ خلیوں کی تشخیص کی جا سکے گی۔ میس سپیک آلہ کینسر کے خلیوں کے میٹابولز یعنی خلیوں میں کیمیائی تبدیلی کے منفرد نظام سے استفادہ کر کے مرض کی تشخیص کر سکے گا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس آلے کی مدد سے جسم سے کینسر زدہ رسولی کو ہٹانے کے آپریشن کو تیزی سے، زیادہ محفوظ طریقے سے اور عین ٹھیک جگہ پر کرنے میں مدد ملے گی۔سائنس ٹرانسنیشنل میڈیسن نامی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس آلے کی ٹیکنالوجی کے نتائج 96 فیصد تک درست نکلے ہیں۔ میس سپیک کہلانے والا یہ آلہ کینسر کے خلیوں کے میٹابولز یعنی خلیوں میں کیمیائی تبدیلی کے منفرد نظام سے استفادہ کر کے مرض کی تشخیص کر سکے گا۔

مزیدخبریں