لاہور (پ ر) محکمہ امداد باہمی کی جانب سے ڈینگی مکاﺅ مہم کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آج دوپہر 2.30 بجے کمیونٹی سنٹر پی سی ایس آئی آر فیز II شوکت خانم کینسر ہسپتال واک کا اہتمام کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری کوآپریٹو شہر یار سلطان، رجسٹرار کوآپریٹوز، مرزا محمودالحسن، محکمہ امداد باہمی کے افسران شریک ہوں گے۔
محکمہ امداد باہمی کے زیراہتمام ڈینگی کے حوالے سے واک اور سیمینار آج ہو گا
Sep 09, 2017