کراچی (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں اسکو ل جا نے والی عمر کے بچوں کی ایک بڑی تعداد اسکو لوں سے با ہر ہے لیکن انڈس ہسپتال (ٹی آئی ایچ )اس بات کو یقینی بنا تا ہے یہا ں داخل بچے معیاری تعلیم حا صل کریں ۔ عام طور پر جب پاکستانی بچے کینسریا کسی اور مہلک بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں تو ڈاکٹر انھیںدوران علاج پڑھائی روکنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ٹی آئی ایچ نے اس مسئلے کے حل کے لیے ہسپتال میں ایک اسکولنگ پروگرام شروع کیا ہے تاکہ علاج اور ہسپتال میں قیام کے دوران بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔انڈس کے ستارے کا آغاز جون 2018 میں ہوا تھا۔ اس اسکول کا مقصدطویل عرصے تک زیر علاج رہنے والے بچوں کو تعلیم فراہم کرنا تھا۔ اسکول کا پہلا گروپ 18 بچوں پر مشتمل تھا۔ بنیادی درجے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 7 ستمبر کو ان طلبا میں اسناد تقسیم کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں بچوں ، اساتذہ ، رضاکاروں اور دیگر افراد کی کوششوں کو سراہا گیا۔
انڈس ہسپتال کے اسکول میں تقریب تقسیم اسناد
Sep 09, 2018