اوول ٹیسٹ انگلینڈ 332 بھارتی ٹیم خسارے میں

Sep 09, 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) انگلینڈ اوربھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں میزبان انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں تمام وکٹوں کے نقصان پر323 رنز اسکورکئے جواب میں مہمان بھارت کی ٹیم دوسرے دن کے اختتام تک6 وکٹوں کے نقصان پر174رنز بناسکی۔ بھارت کو حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید158رنز درکار ہیں اور اس کی 4وکٹیں باقی ہیں۔ انگلینڈ نے اپنے کل کے اسکور7 وکٹ 198 پر جب اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تو کل کے ناٹ آئوٹ بٹلر نے اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کرنا شروع کیا ان کے ساتھی بیٹسمین عادل رشید اپنے اسکور میں11 رنز کا اضافہ کرکے 15 رنزکے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔ عادل رشید کے آئوٹ ہونے کے بعد براڈ نے بٹلر کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور312تک پہنادیا۔ براڈ جب 38 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تو بٹلر نے بھی ہمت ہار دی وہ89 رنز بناکر جاڈیجا کی گیند پر رائنے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ عادل رشید کو بھمبھرا نے شکار کی۔ اینڈرسن صفر اسکور کے ساتھ ناٹ آئوٹ واپس لوٹے۔ جاڈیجا نے 4‘ بھمبرا اور شرما نے 3,3 وکٹیں لیں۔ بھارت کی جانب سے راہول اور شیکھر دھوان اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم نہ کرسکے۔ دھوان کو صرف 3 کے انفرادی اسکو پر براڈ نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔دھوان کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد بچارا اور راہول نے دوسری وکٹ کی شراکت میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کا اسکور 70 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ راہول 37 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تو بچارا کا ساتھ دینے کپتان کوہلی کریز پر آئے کوہلی اور بچارا نے اپنی ٹیم کا اسکور 101 تک پہنچادیا۔ بچارا 37 اور کوہلی 49 رنز بناسکے۔ رائینے صفر پر آئوٹ ہوئے۔ بینٹ5 کے انفرادی اسکور پر پویلین پہنچ گئے۔ وہڑی 25اور جڈیجہ 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اینڈرسن اور اسٹوکس نے 2-2وکٹیںلیں۔

مزیدخبریں