ریا ض اورابو ظہبی میں یو م دفاع کی تقریبا ت ، شہداء کو خراج عقیدت

ریاض / ابوظہبی( نوائے وقت رپورٹ ) سعودی عرب میں معروف ادبی تنظیم بزم ریاض کے سابقہ صدر تصدق گیلانی کی جانب سے یوم دفاع اورکے موقع پر ملٹری اتاشی بریگیڈئیر شاہد منظور کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمیونٹی اکابرین کے علاوہ سفارتخانہ پاکستان کے اعلی آفسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بریگیڈیئر شاہد منظور کا کہنا تھا کہ ریاض کی کمیونٹی ایک گلدستے کی ماند ہے ریاض کمیونٹی سے جو پیار ؛ محبت اور عزت ملی یہ میرے لیے ایک اعزاز رہے گا تقریب کے میزبان تصدق گیلانی نے کہا کہ بریگیڈیئر شاہد منظور جیسے بہادر باہمت اور محب وطن آفیسر پر پوری کمیونٹی کو فخر ہے کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بزم ریاض کے جنرل سیکرٹری اور معروف شاعر وقار نسیم وامق نے بریگیڈئیر شاہد منظور کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے ؛ ریاض راٹھور ؛ چوہدری فریاد ؛ خالد اکرم رانا ؛ ڈاکٹر ریاض چوہدری ؛ محمد خالد رانا ؛ ڈاکٹر وسیم ؛ زاہد سندھو ؛ رانا عبدالروف اور دیگر نے بھی بریگیڈئیر شاہد منظور کی کاوشوں کو سراہا اور 1965 کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔علا وہ ازیںابوظہبی میں پاکستانی سفارتحانے میں 53واں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں شہداء کی لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں یو اے ای کے وزراء شیخ الناحیان بن مبارک الناحیان اور محمد احمد البووردی سمیت سفارتکار، عسکری اتاشی، معززین شہر، عرب امارات کے سرکاری افسران ،میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عرب امارات میں مقیم پاکستان کے سفیر معظم احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کی یاد دلاتا ہے ۔
ریا ض/ ابو ظہبی

ای پیپر دی نیشن