لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں چٹ سسٹم ختم کرنےکااعلان کرتے ہوئے سرکاری محکموں کے سیکریٹریز،آئی جی اورپولیس افسروں کوہدایات پرعمل کرنےکاحکم دے دیا۔ ہفتے کے روز وزےراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں چٹ سسٹم ختم کرنےکااعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ ہرسرکاری دفترکادروازہ عوام کیلئے کھلارہے گا، کسی دفترمیں افسرسے ملنے کیلئے چٹ بھیج کرانتظارنہیں کرناپڑے گا، سائل دروازہ کھولے اورافسرکے کمرے میں داخل ہوجائے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ سائل کو بیوروکریسی سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔
چٹ سسٹم