عمران اسماعیل نے جاوید میانداد، وسیم اکرم، معین خان، جہانگیر خان کو واک کیلئے گورنر ہاؤس کی دعوت دیدی

Sep 09, 2018

کراچی (آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملک کے لیجنڈ کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس میں واک کی دعوت دی ہے۔ گورنر سندھ نے لیجنڈ کرکٹرز اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد، وسیم اکرم، معین خان اور طویل عرصہ تک دنیائے سکواش پر حکمرانی کرنے والے جہانگیر خان سے واک کے لئے گورنر ہاؤس آنے کی درخواست کی ہے تاکہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولے جانے کے بعد یہاں آنے کے خواہشمند افراد کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

مزیدخبریں