کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کابینہ میں توسیع کر دی گئی دو نئے وزرا ءنے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔ قائم مقام گورنر میر عبدالقدوس بزنجو نے دو نئے وزرا میر اسد بلوچ اور سردار عبدالرحمن کھیتران سے ان کے عہد ے کا حلف لیا، تاہم انہیں محکمے الاٹ نہیں کئے گئے۔ سردار عبدالرحمن کھیتران کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی جبکہ میراسد بلوچ کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی سے ہے ۔وز را کے حلف اٹھانے کی تقریب گورنر ہا ﺅس میں منعقد ہو ئی، تقر یب میں وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزرا بھی شر یک تھے۔واضح رہے کہ اس وقت صوبائی کابینہ 12 وزرا اور 4 مشیروں پر مشتمل ہے۔
بلوچستان کابینہ