اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر مارشل محمد حسیب پراچہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1986 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ،آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیرکمانڈ کی کمان کی۔ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پلانز ، چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمینٹ (F-16 ) اور ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی کے طور پر بھی تعینات رہے ہیں۔ آجکل ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (پرسنیل) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ امریکہ میں بطور ائیر اتاشی بھی تعینات رہے۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (برطانیہ)اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیروائس مارشل محمد حسیب پراچہ کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
Sep 09, 2018