امریکہ پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی مذاکرات روکنے کا الزام

Sep 09, 2018

بنکاک (اے ایف پی) امریکہ نے تاریخی معاہدے سے دست کش ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے جس کا مقصد غریب اقوام کی مالی امداد ہے کیونکہ وہ گلوبل وارمنگ کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تنقید کا دروازہ اس وقت کھول دیا تھا جب انہوں نے پیرس معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کر دیا تھا لیکن ان کا یہ فیصلہ 2020ء تک عملی طور پر نافذ نہیں ہو سکتا اور واشنگٹن نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے موسمی حالات پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں