واشنگٹن ( آن لائن ) امریکہ نے تائیوان کے معاملے پر ڈومینیکن ریپبلک، ایل سلواڈور اور پانامہ سے اپنے درجہ اول کے سفارتکاروں کو واپس بلا لیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان سے اپنے تعلقات توڑنے کے ان ممالک کے فیصلے کے پیش نظر امریکہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔امریکہ نے چین کے حق میں تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنے والے ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایل سلواڈور نے گزشتہ ماہ تائیوان سے سفارتی تعلقات توڑے جبکہ ڈومینیکن ری پبلک نے مئی میں اور پانامہ نے گزشتہ سال تائیوان سے تعلقات ختم کر لیا تھا۔حکومت تائیوان کے اب صرف 17 ممالک کے ساتھ رسمی تعلقات ہیں جن میں بیلیز اور نورو سمیت زیادہ تر وسطی امریکی اور بحرالکاہل کے چھوٹے اور کم ترقی یافتہ مملک شامل ہیں۔
امریکہ نے جمہوریہ ڈومینکن ،ایلسلواڈور اور پانامہ سے سفارتکار واپس بلالئے
Sep 09, 2018