پیراگوئے کا اپنا سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان

پیرا گوئے کی نئی حکومت نے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان  کر دیا ،جبکہ اسرائیل نے اس اعلان کو مسترد کرتے ہو ئے پیراگوائے کا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  پیر ا گوئے  نے سفارتخانہ  تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ۔اس معاملے پر پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئیس البرٹوکاسٹی لیونی نیمیڈیاسے گفتگو میں کہا کہ سابق صدر ھوراسیو کارٹیز کی جانب سے رواں سال مئی میں اسرائیل میں متعین سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہو ئے سفارتخانہ دوبارہ تل ابیب منتقل  کیاجائیگا ۔ پیراگوئے کے وزیر خارجہ نے سفارت خانے کی منتقلی کے اعلان کے موقع پر کہا کہ تل ابیب منتقلی سے مشرق وسطیٰ  میں دیر پا امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اور سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اسرائیل نے پیراگوئے کے اس اعلان کے جواب میں پیراگوائے کا سفارتخانہ بندکرنے کا حکم دیا  ۔فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے دعویٰ  کیا ہے کہ انہوں نے پیراگوئے کے نئے صدر سے ملاقات میں سفارت خانہ واپس تل ابیب منتقل کرنے پر قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جو کارگر ثابت ہو ئی۔

ای پیپر دی نیشن