وزیر اعظم کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اجلاس: حکومت کا سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

حکومت  نے سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،نئی حکومت کے اہم اقدامات کا اجاگرکرنے کی حکمت عملی طے کرلی گئی اہم فیصلوں بارے پارلیمان سے مشاورت اور اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں پارٹی کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا  اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین سمیت سرکردہ رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں حکومت کے بڑے فیصلوں کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اخراجات میں واضح کمی وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارات کا خاتمہ مڈل کلاس کے نمائندے کا بطور وزیراعلی پنجاب کوش آئند قورار دیا گیا ہے ۔ سابقہ ن لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سابقہ حکومت کی پیداکردہ معاشی اور بالخصوص انرجی سیکٹر میں بدحالی پر بریفنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ  تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ پارلیمانی کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن