ملتان: خاتون کے بال کاٹنے پر والد، بھائی اور سسر گرفتار

ملتان، بستی ملوک (کرائم رپورٹر،خبر نگار) ملتان کے نواحی علاقہ اڈا لاڑ میں سسر والد بھائی اور دیگر رشتے داروں نے مل کر خاتون کے سر کے بال کاٹ دیئے پولیس تھانہ بستی ملوک نے خاتون کے سر کے بال مونڈھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے اڈا لاڑ میں سسر اور والد اور بھائی دیگر رشتے داروں نے باہم مشورے سے خاتون کے سر کے بال کاٹ دئیے پولیس تھانہ بستی ملوک نے خاتون کے سر کے بال مونڈھنے والے تین ملزمان لڑکی کے والد حبیب بھائی حنیف اور سسر غلام فرید کو گرفتار کر لیا گھر میں لگائی گئی پنچائیت میں بستی جھوک قصائیاں کی رہائشی کوثر مائی کے بال کاٹے گئے۔ متاثرہ کوثر مائی 3 بچوں کی ماں ہے۔ خاتون کے والد نے الزام عائد کیا کہ میری بیٹی ایک شخص کے ساتھ بھاگ گئی تھی کوثر مائی کا سسر غلام فرید گولی مارنا چاہتا تھا پھر میں نے بال کاٹ کر سزا دی۔ کوثر مائی کے سر کے بال کاٹنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے والد حبیب ، بھائی حنیف اور سسر غلام فرید کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او قسور کالرو کا کہنا ہے کہ بال کاٹنے میں ملوث مزید 7 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ہی ان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...