لزبن (نیٹ نیوز) مڈغاسکر کے دارالحکومت اینٹانانیریو میں اتوار کو منعقدہ پاپائے روم کی خصوصی دعائیہ تقریب میں ایک ملین سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اسے ملکی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں امیری غریبی کا فرق مٹانے اور زمین کے قدرتی ذخائر کی حفاظت پر زور دیا۔ پاپائے روم ان دنوں افریقہ کے تین ملکوں کے دورے پر ہیں۔ مڈغاسکر ان کی دوسری منزل تھی۔
پاپائے روم کا دورہ مڈغاسکر تاریخ ساز دعائیہ تقریب
Sep 09, 2019