جدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ملکی وزیر برائے توانائی کو برطرف کرتے ہوئے اپنے ایک بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو ان کی جگہ یہ عہدہ سونپ دیا ہے۔ خالد الفالح 2016ء سے اس منصب پر فائز تھے، جسے سعودی عرب میں اہم ترین سرکاری عہدوں میں شمارکیا جاتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ شاہی خاندان کے کسی رکن نے وزیر توانائی کا قلمدان سنبھالا ہے۔ سعودی بجٹ کیلئے خام تیل کا اسی تا پچاسی ڈالر فی بیرل قیمت پر بکنا لازمی ہے جبکہ ان دنوں یہ قیمت کم ہو کر ساٹھ ڈالر فی بیرل تک آ چکی ہے۔