اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز پمزمیں مریضوںکی وجہ سے اس کی کارکردگی بری طرح متاثر ہونا شروع ہوگئی دوسری جانب سیاسی بنیادوں اور من پسند افسران کی تعیناتیوں نے بھی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔ پچھلے کئی روز سے پمز کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا ،کولنگ سسٹم کی خرابی سے او پی ڈی میں مریضوں،ڈاکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ ہفتہ کوشدید گرمی و حبس میں پمز ہسپتال کی او پی ڈی کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا پمز ہسپتال کے او پی ڈی ہال میں نصب کولنگ سسٹم کئی ہفتوں سے ناکارہ ہے ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے۔پمزہسپتال کا مرکزی کولنگ و ہیٹنگ سسٹم 2007سے ناکارہ ہے پمز انتظامیہ نے گذشتہ سال او پی ڈی ہال میں اے سی چلرز نصب کئے تھے پر وہ بھی زیادہ نا چل سکے کولنگ سسٹم کے ناکارہ ہونے سے جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا وہاں پر ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار ہیں۔سیکنڈ سٹور میں مریضوںکا گرمی سے برا حال ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب پمز میں آنے والے مریضوں کے لواحقین نے کہا کہ ہم لوگ صبح سے ادویات لینے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں ابھی 11بج گئے ہیں لیکن جہاں سے ادویات ملتی ہیں وہ کمرہ ابھی تک نہیں کھولا گیا‘ ادویات دینے والا صرف ایک آدمی ہے جس وجہ سے بہت پرابلم آ رہی ہے ‘ لوگوں نے سوال کیا کہ اتنے بڑے ہسپتال میں ادوات دینے کیلئے ایک شخص ناکافی ہے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو بھگتانا ایک ملازم کے بس کی بات نہیں ہے-مردوں اور خواتین نے وزیراعظم ‘ وزیر صحت اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ خدا راہ صبح کے وقت پمز کا دورہ کر کے دیکھ لیں کہ یہاں آنے والے لوگوں کو کن مسائل سے گزرنا پڑتا ہے