بھارت نے چاند پر انسان اتارنے کا منصوبہ 2 سال کیلئے ترک کر دیا

اسلام آباد (جاوید صدیق) چاند کی تسخیر کرنے کے بھارتی منصوبہ چندریاں 2 کی ناکامی کے بعد بھارتی فلائی تحقیقی ادارہ ’’ایسرو‘‘ کا 2022ء میں بھارتی شہری کو چاند پر اتارنے کے منصوبہ کو فی الحال ترک کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق چندریان 2 کی ناکامی نے گگن یان منصوبے کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔ گگن یان‘ منصوبے کے تحت 2022ء میں بھارتی شہری کو چاند پر اُتارا جانا تھا۔ بھارتی فلائی سائنس کے ماہرین کا خیال ہے کہ چندریان منصوبے کی ناکامی کے بعد اب یہ رسک نہیں لیا جاسکتا۔کہ انسانوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جائے۔ ان ماہرین کے مطابق آدمی کو چاند پر اُتارنے کے لیے جس طرح کی فول پروف ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ وہ بھارت کے پاس نہیں ہے۔ بھارت اب چندریان 2 کی ناکامی کے بعد چندریان 3 منصوبے پر کام کر رہا ہے لیکن ہفتہ کے روز کی ناکامی کے بعد اب چندریان تھری منصوبے کو کم سے کم دو سال تک کے لئے موخر کر دیا گیا ہے۔ انڈین خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیف کے سیون نے اتوار کو کہا ہے کہ خلائی مشن چندریان 2 کی چاند گاڑی وکرم ماڈیول کو چاند کی سطح پر تلاش کر لیا گیا ہے۔ سنیچر کے روز انڈیا کے خلائی مشن کو اس وقت دھچکا پہنچا تھا جب وکرم لینڈر کا چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق کے سیون نے کہا ہے کہ 'ہم نے چاند کی سطح پر (وکرم) لینڈر کو تلاش کر لیا ہے۔ ’ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس سے رابطہ بحال ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن