اقوام عالم نے اب تک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی مربوط قدم نہیں اٹھایا:محموداختر گورائیہ

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما محمود اخترگورایہ نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام 70سال سے مسلح بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر تے ہوئے باقائدہ قرار دادیں پاس کی جاچکی ہیں جس کے باوجود اقوام عالم نے اب تک مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کوئی مربوط قدم نہیں اٹھایا، انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے مکینوں کو حقوق دینے کی بجائے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے ظلم وتشدد، پیلٹ گنوں اور گولیوں و بارود کے بے دریغ استعمال کے ذریعے کشمیر ی عوام پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن