بھارت کی سابق کشمیر کمیٹی کے سربراہ رام جیٹھ ملانی چل بسے

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کیس میں پھانسی پانے والے کشمیری مجاہد افضل گرو کا مقدمہ لڑنے والے ، بھارت کی سابق کشمیر کمیٹی کے سربراہ ،سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی کا اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ وہ 95 سال کے تھے ۔ وہ سپریم کورٹ میں سینئر ایڈووکیٹ تھے ۔ ان کا شمار ملک کے سرکردہ وکیلوں میں کیا جاتا رہا ہے ۔ وہ بی جے پی کی جانب سے راجیہ سبھا رکن بھی رہ چکے ہیں ۔ رام جیٹھ ملانی کا انتقال ان کی 96 ویں سالگرہ سے صرف چھ دن قبل ہوا ہے ۔رام جیٹھ ملانی وکالت کے علاوہ اپنے بیانات کی وجہ سے بھی اکثر سرخیوں میں رہتے تھے ۔ رام جیٹھ ملانی نے 17 سال کی عمر میں ہی وکالت کی ڈگری حاصل کرلی تھی ۔ اس وقت قانون میں ترمیم کرکے انہیں 18 سال کی عمر میں پریکٹس کرنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ قانون کے مطابق پریکٹس کیلئے عمر کی حد 21 سال تھی ۔رام جیٹھ ملانی نے جو اہم کیس لڑے ان میں ناناوٹی بنام مہاراشٹر حکومت ، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور بیئنت سنگھ ، ہرشد مہتا اسٹارک مارکیٹ اسکیم ، حاجی مستان کیس ، حوالہ اسکیم ، مدراس ہائی کورٹ ، افضل گرو ، جیسیکا لال قتل کیس ، ٹوجی اسکیم اور آسارام کے کیسز شامل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...