کشمیر پر حکمرانوں کے بیانات بے جان اور لاحاصل ہیں:چودھری عامر سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما ء چودھری عامر اقبال سندھونے کہا کہ کشمیر پر حکمرانوں کے بیانات بے جان اور لاحاصل ہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیر امت مسلمہ کا بھی مسئلہ ہے بھارت پر مزید دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے،مسلم لیگی رہنما نے کہا کہاقوام عالم نے اگر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی فوری عملی مدد نہ تھی تو مزید بے گناہ کشمیری بہت کے منہ میں جا سکتے ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین جارحیت کر رہا ہے اور اس مسئلے پر پاکستان سمیت اسی کی بات سننے کو تیار نہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے تین ہفتوں سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع کرنے کے لئے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن