کربلا دوگروہوں کی جنگ نہیں معرکہ حق وباطل ہے:پیراعجازہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کربلا دوافراد یا گروہوں کے درمیان معرکہ نہیں، یہ حق و باطل کی جنگ ہے۔ جس میں خون دے کراور بظاہر قربان ہوکر بھی حق فتح یاب ہوا۔ شہادت وقار اور راہ حق ہے۔ آج یزیدکی قبر پر چراغ جلانے والا اس کا نام لیوا کوئی نہیں۔ جبکہ روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر عقیدت مندوں کی حاضری دن رات جاری رہتی ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان کے مرنے کے باوجود کردار نہیں مرتا، وہ زندہ رہتا ہے۔ آج کر بلا اتحاد کا درس دیتی ہے۔ کہ یزیدی قوتوں کے خلاف امت سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے۔ باہمی فروعی اختلافات کو چھوڑ کر قرآن مجید سے رہنمائی لیں۔ اپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اسلام کا تحفظ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی کی مرہون منت ہے۔

ای پیپر دی نیشن