مظلوموں کی مدد حسینیت‘ تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے:حسن محی الدین

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے۔ امت مسلمہ کو متحد کرنا علمائے کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ کربلا کا پیغام مظلوموں کے مقابلہ میں ظالموں کے خلاف ڈٹ جانا ہے۔ تحریک منہاج القرآن منبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسلامی اخوت اور ’’لا تفرقو‘‘ کا پیغام عام کررہا ہے۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج علماء کونسل کے محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں خرم نوازگنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس،علامہ امداد اللہ قادری ، علامہ میر آصف اکبر، انجینئر رفیق نجم، علامہ عثمان سیالوی و دیگر شریک تھے۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ حسینی فکر کو اپنا کر ہی دنیا کو امن کو گہوارہ اور پاکستان کو اسلام کا حقیقی قلعہ بنایا جا سکتا ہے۔ علمائے کرام محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اپنا دینی فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یزید ایک نااہل اور بدکردار حاکم تھا جس نے مصطفوی تعلیمات اور قرآن کے آفاقی پیغام کو دنیاوی اقتدار اور سیاسی مصلحتوں کے تحت پامال کرنے کی ناپاک حرکت کی اوراس کا مقابلہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ڈٹ کر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...