راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈاکٹر شعیب والی گلی کری روڈ میں غیر روایتی و غیر لائسنسی جلوس نکالنے پر سید امداد حسین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاسید امداد حسین شاہ، سید قیسم عباس، سید علی عباس و دیگر 10/15 نا معلوم افراد کے خلاف غیر روایتی و غیر لائسنسی جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا پولیس نے بتایا کہ سید امداد حسین شاہ کو تھانہ صادق آباد کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق اور نیشنل ایکشن پلان کی پابندی یقینی بنائیں لیکن ان کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی جس پر سی پی اوراولپنڈی نے ایس پی راول کو مذکورہ کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی، ایس پی راول آصف مسعود نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا
غیر روایتی و غیر لائسنسی جلوس نکالنے پر سید امداد حسین شاہ ودیگرکے خلاف مقدمہ درج
Sep 09, 2019