اعتماد میاں بیوی کے رشتے کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے: افضل خان

لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارا فضل خان ( ریمبو ) نے کہا ہے کہ محبت اور ایک دوسرے پر اعتماد میاں بیوی کے رشتے کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے ،شادی شدہ زندگی کی گاڑی کو آگے چلانے کے لئے معمولی مسائل کو نظر انداز کر دینا چاہیے ۔ میاںبیوی کے نوک جھونک ہو جاتی ہے لیکن اسے تھوڑے وقت پر ہی محدود رہناچاہیے ۔میاں بیوی اپنی اپنی ذمہ داریاں اور حقوق احسن انداز میں ادا کریں تو کوئی شادی ناکام نہیںہو سکتی ۔ شوبزکی دنیا میں آپس کی اکثر شادی مسائل کاشکار ہوتی ہیں لیکن خدا کاشکرہے کہ میںاور صاحبہ ایک دوسرے کی شخصیت کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم خوشگو ارزندگی بسر کر رہے ہیں ۔ میر اجو خواب اور آئیڈیل تھا میں نے اسے حاصل کیا ہے اور یہ میر ی خوش قسمتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...