لاہور( سپورٹس رپورٹر) یوم دفاع اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پاک ہیروز اور محمڈن ہاکی کلبوں کے زیر اہتمام ہونے والا ہاکی فیسٹیول راجہ عبدالعزیز بھٹی الیون نے جیت لیا۔ جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میںمنعقد تین روزہ ایونٹ کا فائنل راجہ عبدالعزیز بھٹی الیون اور شبیر شریف الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں راجہ عبدالعزیز بھٹی الیون نے چار کے مقابلے پانچ گول سے میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مرتضٰی یعقوب، عبدالحنان، مکرم، عمر حسن بٹ اور سلمان بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے سجاول، علی احمد اور شکور نے گول سکور کیے۔ ہاکی فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئر (ر) خالد مختار فارانی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔
ہاکی فیسٹیول راجہ عبدالعزیزبھٹی الیون نے جیت لیا
Sep 09, 2019