یورپیئن فٹبال چیمپئن شپپرتگال نے سربیا کو شکست دیدی

Sep 09, 2019

لاہور(سپورٹس ڈیسک) یورپیئن فٹبال چیمپئن شپ کوالیفائنگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے سربیا کو چار دو کی شکست سے دوچار کر دیا، انگلینڈ نے بلغاریہ کو چار صفر سے پچھاڑ دیا۔گروپ بی میں پرتگال اور سربیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، بیالیسویں منٹ پرتگال کو پہلی کامیابی ملی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں تگڑا مقابلہ ہوا، سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو سمیت تین کھلاڑیوں نے گول سکور کیے۔حریف سربیا کے دو گولز سے میچ چار دو پر ختم ہوا، دوسرے مقابلے میں انگلینڈ اور بلغارین ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ انگلش کپتان ہیری کین نے کمال کر دکھایا، دو پنلٹیز سمیت گولز کی ہیٹ ٹرک کر دی۔ ہیری کین کے شاندار کھیل نے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ بلغاریہ کی طرف سے کوئی گول سکور نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں