اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے سرپرست ڈاکٹرشوکت علی صدیقی نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی کی اس ڈیجیٹل دہائی میں نسلِ نو کو بانیان پاکستان کے خواب کے مطابق تعلیم دینااولین تقاضا ہے، جن اقوام نے ترقی کے زینے پر تیزی سے سفر طے کیا ہے انہوں نے اپنے انسانی سرمائے کی تعمیر پر کوئی سودا نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی پرتیسرے سالانہ پینٹنگ مقابلے منعقدہ انجمن فیض الاسلام سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست اعلیٰ پی ای ایف ڈاکٹرشوکت علی صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کہ جن اقوام نے ترقی کے زینے پر تیزی سے سفر طے کیا ہے انہوں نے اپنے انسانی سرمائے کی تعمیر پر کوئی سودا نہیں کیا ۔، مہمانِ خصوصی بانی و مرکزی صدرپرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ڈاکٹر محمد افضل بابر نے کہا کہ ہم پہلے ڈکارمعاہدے تعلیم سب کے لئے میلینئیم ڈویلپمنٹ گول2015 کے مقررکردہ اہداف کے حصول میں نکام ہوئے ہیں اور اب نئے پاکستان میں پہلے سال ہی عالمی یوم خواندگی پر کسی بھی سرکاری تقریب کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔