پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم کو حالات کی سوجھ بوجھ نہیں، عمران بخاری

Sep 09, 2019

اسلام آباد ( نامہ نگار) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے مرکزی فنانس سیکرٹری سید عمران بخاری نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کچھ ماہ قبل خراب تھی لیکن اب بدترین ہے کیونکہ اہم اکنامک انڈیکیٹرز کے سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت ہی مایوس کن ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد کوئی بہتری ظاہر کرنے کی بجائے ملک کی معاشی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2018ء کے آخر تک کے اشاریے (میکرو انڈیکیٹرز) اور مالی سال 2019ء کو دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال میں معاشی صورتحال تیزی سے بگڑتی رہی اس وقت مالی خسارہ 8.9 فیصد ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے اہداف سے میلوں پیچھے رہ جانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم کو حالات کی سوجھ بوجھ ہی نہیں۔

مزیدخبریں