یوم بحریہ کے موقع پر نیا پرمو جاری ڈاکومنٹری "ضربِ آب" ریلیز

Sep 09, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر نیا پرمو جاری کر دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے اتوار کو جاری بیان کے مطابق پرومو میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ پرومو میں شہداء پاکستان اور غازیوں کے راستے پر چلنے والے نئے خون کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق آفیسرز اور اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم بھی پرومو کا حصہ ہے۔ پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری "ضربِ آب" ریلیز کر دی۔ترجمان پاک بحریہ کے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میرینز اور سپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں،آفیسرز اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم ڈاکومنٹری کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں