اسرائیل نے یہودی کالونیوں کی توسیع کے لیے 100 دونم اراضی غصب کرلی

Sep 09, 2019 | 13:21

ویب ڈیسک

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جالود گاﺅں اور قریوت گاﺅں اور رام اللہ میں ترمسیعا کے مقام پر فلسطینیوں کی قریبا 100 ایکڑ اراضی غصب کرلی۔عرب ٹی وی کے مطابق قابض صہیونی حکومت نے غصب کی گئی اراضی سے یہودی کالونیوں کو مزید وسیع کرنے کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قریوت اور جالود کے رہائشیوں کو دونوں دیہات کی تقریبا 100 دونم زمین پر قبضےکے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اراضی دو خطوں میں واقع ہے جن میں قریوت کے علاقے کا تین العین اور راس مویس حوض نمبر ایک جب کہ نابلس کے جنوب میں جالود کی زمینوں کے حوض 12 ، حوض 10 اور حوض 3 کی اراضی شامل ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت تمام بستیوں پر اسرائیلی خودمختاری کا اعلان کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے الحاق کرنے کا پختہ ارادہ کرلیا ہے تاہم وزیراعظم نے پانچ ماہ قبل کیے گئے انتخابی وعدے پرعمل درآمد کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

مزیدخبریں