لاہور(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں قائم لنگر خانوں کے اچانک دورے کیے۔اچھرہ سٹاپ اور کاہنہ میں قائم کئے جانے والے لنگر خانوں کے دورے کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔لنگر خانوں میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔لنگر خانوں میں موجود انتظامیہ سے بات چیت کی گئی اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے بیٹھنے کے انتظامات، کرسیوں اور ٹیبلز کی فراہمی، پینے کے صاف پانی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا ۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ دانش افضال نے کہا کہ 436 مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے اور 36 خلاف ورزیاں پائی گئیں ۔