لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری عطاء اللہ تارڑ اور عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار صرف پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرناچاہتی ہے۔یہ لوگ چاہتے ہیں کوئی آئی جی بادشاہ سلامت کی حکم عدولی نہ کرے۔ شہبازشریف حکومت نے سیف سٹی کیمرے ،ڈولفن فورس،سی ٹی ڈی،پیرو سمیت کئی فورس بنائی۔آئی جی پنجاب کی تبدیلی شہزاد اکبر نے کرائی۔شہزاد اکبر کی کارکردگی پر سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے۔
حکومت پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرناچاہتی ہے:عطاء اللہ تارڑ ‘عظمیٰ بخاری
Sep 09, 2020