کلرسیداں(نامہ نگار)کلر سیداں کا چرواہا زہریلی شے کے کاٹنے سے جاں بحق،روات کے قریب پچاس سالہ شخص کوملزمان ذبح کر کے نعش غیرآباد حو یلی میں پھینک کر فرار ہو گئے سب انسپکٹر نصیرالرحمان کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے نامعلوم ملزمان نے پچاس برس کے شخص کا گلا کاٹ کر اسے روات ساگری روڈ پر سڑک کنارے ایک حویلی کے اندر پھینک دیا پولیس مصروف تفتیش ہے دوسرا واقعہ کلرسیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ کے قریب پیش آیا جہاں 40 سالہ شخص کی نعش برآمد شناخت گلفراز احمد سکنہ نئی آبادی ڈھیرہ خالصہ کے نام سے ہوئی ہے یہ صبح کو مال مویشی لے کر قریب ہی واقع کس میں چلا گیا اور گھرشام تک گھر واپس نہ آنے پر تشویش لاحق ہوئی جس کی بعد ازاں نعش ایک ویران جگہ سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق اس کی موت زہریلی چیز کے ڈسنے سے ہوئی ہے کیونکہ اس کے جسم پر کسی قسم کے زخم کا کوئی نشان موجود نہیں۔