لاہور ( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سیف انجم کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے میسرز رنداھاوا اینڈ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں کہا گیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن صفدر اباد کی تعمیر و آرائش کا کام بروقت مکمل کر لیا مگر معاوضہ ادا نہ کیا گیا ۔عدالت نے 29لاکھ 44 ہزار کی ادائیگی کیلئے درخواست سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب کو بھجوا دی تھی۔ تعمیل نہیں کی جا رہی۔