کراچی (نیوز رپورٹر جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے عیسیٰ نگری کراچی کے علاقے میں معصوم بچی مروہ کے ساتھ ذیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ ذیادتی کے بعد قتل درندگی کی بدترین مثال ہے۔ وحشی انسان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اگر ماضی میں حوا کی بیٹیوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سر عام پھانسی دیکر عبرت کا نشانہ بنایا جاتا تو کسی کو آج اس طرح کی جرأت نہیں ہوتی۔