قانون کی عملداری‘ بروقت ایف آئی آر‘ پولیس رویہ میں بہتری ترجیحات ہیں: انعام غنی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پنجاب انعام غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ بطور آئی جی پنجاب چار ترجیحات مدنظر رکھوں گا۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور بروقت ایف آئی آر ترجیح ہوگی۔ پولیس کے رویے میں بہتری اور بہتر پولیسنگ  ترجیحات  میں شامل ہے۔ حکومت پالیسی بناتی اور انتظامیہ عملدرآمد کرتی ہے۔ حکومتی پالیسیوں  پر موثر عملدرآمد  یقینی  بنانے کی کوشش کرونگا۔ صوبے کی پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری ترجیح ہوگی۔ پنجاب پولیس کی سربراہی صرف اعزاز ہی  نہیں چیلنج کی بھی بات ہے۔ پولیس  سٹاف کالج میں بطور انسٹرکٹر خدمات سرانجام دے چکا ہوں۔ حکومتی پالیسی  پر عملدرآمد کی باریکیوں سے آگاہ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...