اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اس حوالے سے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ یہاں خیبر پی کے میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالہ سے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، گورنر خیبر پی کے شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن طارق بنوری، مختلف یونیورسٹیز کے موجودہ اور سابقہ وائس چانسلرز شریک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے روڈمیپ پر عمل درآمد کے حوالے سے لئے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
معیاری تعلیم کی فراہمی کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے: عمران
Sep 09, 2020