معیاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا گیا :ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء  

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء  کی گورننگ باڈی کا 65واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئر پرسن بورڈآف گورنرز لاہورآرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے کی اور کہا کہ سماجی ترقی میں فنون لطیفہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے،ایسے پروگرام بنارہے جس سے زندگی معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء  ثمن رائے نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔اجلاس میں غالب اقبال،نوین فرید،آصف ثناء ،آمنہ پٹوری،نیئر علی دادا،سہیل وڑائچ،وارث بیگ،عائشہ شاہ نواز، رخسانہ ڈیوڈ،امجد اسلام امجد اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن