بھارت میں گدھی کا دودھ نایاب‘ فی لٹر قیمت 15 ہزار روپے سے بھی زیادہ

Sep 09, 2020

بھارت (نیٹ نیوز) بیشتر ترقی پذیر ممالک میں گدھوں کو باربرداری کے لیے استعمال کیا جاتاہے جب کہ چین میں گدھے کی کھالوں کا روایتی دوائیوں اور فرنیچر وغیرہ میں استعمال ہورہا ہے۔ تاہم بھارت میں گدھی کے دودھ کی فروخت کا کام تیزی سے فروغ پارہا ہے کیونکہ اس کی فی لیٹر قیمت15ہزار روپے سے زیادہ ہے۔

حیرت انگیز طور پر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں ایک خاص نسل کے گدھے کے باقاعدہ ڈیری فارم قائم کیے گئے ہیں اور ایک لیٹر دودھ تقریباً ساڑھے 15 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ ہالاری نسل کا یہ گدھا بھارتی گجرات میں ہی پایا جاتا ہے اور یہ گھوڑے سے تھوڑا چھوٹا ہوتا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اس نسل کے گدھے کی فارمنگ کی جارہی ہے اور دیگر ریاستوں میں بھی اس کی افزائش نسل کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں